ویب ڈیسک: محمد رضوان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان کا معاملہ حل ہوگیا۔ وکٹ کیپر بلے باز نائب کپتان کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کپتان اور کوچز کے ساتھ مشاورت کےبعد رضوان کا نام فائنل کیا۔ محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کی چیئرمین پی سی بی سے بھی مشاورت ہوئی۔
یاد رہے کہ شاہین آفریدی کی کپتانی میں بھی محمد رضوان ہی نائب کپتان تھے۔ محمد رضوان کے نام پرسلیکشن کمیٹی، کپتان، کوچز اور چئیرمین پی سی بی نے رضامندی ظاہر کی۔
محمد رضوان نیوزی لینڈ سمیت آئندہ آنے والی سیریز کے لئے بھی بابراعظم کے نائب ہونگے۔ سلیکشن کمیٹی، کپتان اور کوچز کی میٹنگ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہوئی۔