بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ، اینڈوسکوپی کی رپورٹس ہمارے سامنے نہیں لائی گئی

07:05 PM, 20 Apr, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وکیل انتظار پنجھوتہ کا بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کے حوالے ان کا کہنا ہے کہ اینڈوسکوپی کی رپورٹس ہمارے سامنے نہیں لائی گئی۔ 

پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجھوتہ کا کہنا ہے کہ آخرکار ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا،شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم اور جیل کا اسٹاف بھی الشفاء ہسپتال میں موجود تھا،بنیادی طور پر کھانے میں زہر کے خدشات تھے،آج کی رپورٹ میں وہ تمام خدشات واضح طور پر پائے گئے ہیں۔

انتظار پنجھوتہ نے کہا کہ آج بھی بشریٰ بی بی چیسٹ پین میں مبتلا تھیں،بشریٰ بی بی کے دل کے دائیں جانب بلاکیج ہے،بشریٰ بی بی کو اس کے علاوہ کوئی بیماری نہیں ہے۔ ان کی اینڈوسکوپی کی گئی ہے لیکن ان کی رپورٹس ہمارے سامنے نہیں لائی گئیں۔ اینڈوسکوپی میں تصاویر سے معائنہ کیا جاتا ہے،رپورٹس میں خوراک کی نالی اور معدہ پر زخم پائے گئے ہیں؟ ڈاکٹرز نے کھانے کو بہتر کرنے کی تجویز دی ہے۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی جسمانی حالت بہت ہی بری تھی،بشریٰ بی بی کے ہونٹوں کی جلد خراب ہو چکی ہے، بشریٰ بی بی مکمل طور پر بولنے سے قاصر ہیں،دن بدن ان کی طبیعت خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ ہماری اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کو ہارپک دیا گیا ہے۔بشریٰ بی بی کے معدے میں تیزاب کی نارمل مقدار سے بہت زیادہ پائی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق خاتون اول سے اس قسم کے رویے کی مزمت کرتے ہیں،ان ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی کو توڑنا اور اپنے من مانے مطالبات کو پورا کروانا ہے۔

مزیدخبریں