کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

07:41 PM, 20 Apr, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے، پی سی بی

پی سی بی کے مطابق پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹرز کا اعظم خان کو 10 دن آرام کا مشورہ، ریڈیالوجی رپورٹ میں ان کی دائیں پنڈلی میں گریڈ ون ٹیئرکی نشاندہی ہوئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد اب اعظم خان نیوزی لینڈ سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے، وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے۔ این سی اے میں پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں اعظم خان ری ہیب مکمل کریں گے۔پی سی بی  کے مطابق اعظم خان کو انجری پہلے ٹی ٹوینٹی میچ سے قبل ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی تھی۔ 

مزیدخبریں