کورونا وائرس نے مزید 70 جانیں‌لے لیں

06:42 AM, 20 Aug, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 239 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 70 افراد کوروناکے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے.

این سی او سی کے مطابق کورونا کے 3 ہزار 27 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 23 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 783 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 982 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 71 لاکھ 15 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں