پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،20اگست2021

01:00 PM, 20 Aug, 2021

احمد علی
شہر میں مون سون بارشوں کا نیا سسٹم داخل، اب تک زیادہ سے زیادہ 50 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ، بجلی کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیکس ادا کئے بنا یہ ملک نہیں چل سکتا۔ ہم پیسہ بنانے کو گناہ نہیں سمجھتے ، پیسہ بنانا بزنس کمیونیٹی اور تاجروں کا حق ہے، جہاں جہاں موقع ملا سپورٹ فراہم کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات پر تیس روپے لیوی کا وزیر اعظم کی جانب سے خاتمہ کر دیا گیا۔ لاہور واقعہ؛ پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی اور ایس ایچ کو ہٹا دیا۔ شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی۔ چیف انجینئر واٹر بورڈ ظفر پلیجو کا کہنا ہے کہ دھابیجی میں کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن نمبر 5 بریک ڈاؤن کے باعث پھٹی ہے۔ جمعہ کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بریک ڈاون ہوا۔ بریک ڈاؤن کے سبب 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج 266 میچز پر مشتمل ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں 42 ٹیموں کے کوچز کا اعلان کر دیا۔
مزیدخبریں