لاہور ہائیکورٹ نے ایچ ای سی کا سٹوڈنٹ الرٹ معطل کر دیا

03:00 PM, 20 Aug, 2021

احمد علی
لاہور ( پبلک نیوز) ہائیر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) کی جانب سے طلبہ و طالبات کو الرٹ جاری کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت نے سٹوڈنٹ الرٹ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا عبوری حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے 30 اگست تک جواب طلب کر لیا۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ تعلیم حاصل کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ ایچ ای سی نےکس قانون کے تحت سٹوڈنٹ الرٹ جاری کیا،عدالت جسٹس جواد حسن نےدرخواست پر عبوری حکم جاری کیا۔ درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ این سی بی اے کا رحیم یار خان سب کیمپس قائم کیا۔ ایچ ای سی نےسٹوڈنٹ الرٹ جاری کر کے داخلوں سے روک دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 2002کے بعد ہر ضلع میں پرائیویٹ یونیورسٹیاں قائم ہو چکی ہیں۔ تعلیم یافتہ طلبہ کا فائدہ صنعتوں کو بھی ہوگا۔ رحیم یار خان کی انڈسٹریز میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ پسماندہ علاقوں میں سب کیمپس کا قیام خوش آئند فیصلہ ہے۔
مزیدخبریں