پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،20اگست2021
04:19 PM, 20 Aug, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کابل کی حکومت کے ساتھ بھی طالبان کے مذاکرات کرانے کی کوشش کی۔ بدقسمتی سے اشرف غنی کا رویہ درست نہیں تھا۔ ہمارے پاس طالبان سے متعلق فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ پی آئی اے کی دونوں پروازیں کابل سے اسلام آباد واپس پہنچ گئیں، دونوں پروازوں پر مجموعی طور پر 390 مسافر پاکستان آئے، مسافروں میں پاکستانیوں سمیت 10 مختلف شہریتیں رکھنے والے افراد شامل۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول، آرمی چیف چوتھی پاکستان بٹالین کو پرچم عطا کرنے کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، اس موقع پر کہا کہ آج کا دن پاکستان ملٹری اکیڈمی کی تعمیر و ترقی اور میں اہم سنگِ میل ہے، پاکستان ملٹری اکیڈمی کا شمار دُنیا کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے۔ اسلام آباد اور خصوصاً روالپنڈی اور گردونواح میں گردغبار کا تیز طوفان اور بارش، بجلی فراہم کرنے والے 80 سے زائد فیڈرز پر عارضی فالٹ اور ٹرپنگ، متعدد مقامات پر درختوں اور سائن بورڈز کے بجلی کی تاروں پر گرنے کے واقعات۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی، لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی فائنل الیون کا حصہ۔