دنیا کا چکر لگانے والی کم عمر ترین لڑکی سے ملیے

05:30 PM, 20 Aug, 2021

احمد علی
لندن (ویب ڈیسک) دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو اپنے عزائم کو لے کر کچھ بھی کر گزرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کے لیے بھی کچھ لوگ ایسے ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں جن سے دنیا انگشت بدنداں نظر آتی ہے۔ بیلجئیم سے تعلق رکھنے والی ایک 19سالہ لڑکی نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈالنے کا عزم کر لیا ہے۔ انھوں نے صرف 3 ماہ میں پوریا دنیا کا چکر لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں سب سے اہم بات دنیا کی کم عمر ترین لڑکی ہو کر دنیا کا چکر لگانا ہے۔ یوروپی ملک کی اس 19 سالہ لڑکی نے طیارہ پر سوار ہو کر دنیا کا چکر لگانے کے لیے 18 اگست کو سفر کی شروعات کی۔ اس سفر کے دوران وہ دنیا بھر کے 7 بر اعظموں کے 57 ممالک سے ہو کر واپس لوٹیں گی۔ زارا ردرفورڈ نے اپنی تعلیم برطانیہ سے مکمل کی اور برطانیہ ہی سے جہاز اڑانا سیکھا۔ اپنی تربیت کا حصول مکمل کرنے کے بعد انھوں نے اپنے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کمر کسی۔ یہ وہی خواب تھا جو وہ بچپن سے دیکھتی آ رہی تھیں۔
مزیدخبریں