پنڈی بھٹیاں:مسافرکوچ میں آتشزدگی،18افرادجاں بحق،29 زخمی
01:26 PM, 20 Aug, 2023
اسلام آباد: پنڈی بھٹیاں کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 18افراد جانبحق اور29زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 12افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، جانبحق ہونے والے افراد میں کم سن بچہ بھی شامل ہے۔ پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم تھری پر بس میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 18 افراد مکمل طور پر جل کر جان بحق ہو چکے ہیں جبکہ 29 افراد زخمی ہیں۔ مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ بدقسمتی سے خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق 12 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جن کے جسم کا 50 فیصد سے زائد کا حصہ جل چکا ہے۔ جاں بحق افراد کی نعشیں اور تمام زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں منتقل کر دیا گیا ہے،جاں بحق افراد میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔