وزیر اعلی محسن نقوی کا نذر آتش گھروں کے مالکان کیلئے 20 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان

05:28 PM, 20 Aug, 2023

احمد علی
لاہور: وزیر اعلی ٰ پنجاب محسن نقوی نے نذر آتش گھروں کے مالکان کیلئے 20 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نےصوبائی وزراء کے ہمراہ دانش سکول جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں کے لیے قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے متاثرہ مسیحی خاندانوں سے ملاقات کی۔ دلاسہ دیا اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے مسیحی خاندانوں سے گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے۔محسن نقوی نے کہا کہ متاثرین کے نقصانات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے متاثرہ خاندانوں کی جلد رجسٹریشن کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چرچوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ چرچوں کو جلد اصل حالت میں بحال کریں گے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے نذر آتش گھروں کے مالکان کے لئے 20 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب کابینہ کا اجلاس چرچ میں ہوا ۔ متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ساتھ کھڑی رہے گی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے مسیحی خاندانوں میں ضروری اشیاء تقسیم کیں۔
مزیدخبریں