ویب ڈیسک : مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ کینیا کے ایک 95 سالہ شخص نے ہفتے کے آخر میں اپنی 90 سالہ محبوبہ سے پہلی ملاقات کے چھ دہائیوں بعد شادی کرلی۔
نجی میڈیا آؤٹ لیٹ سٹیزن ڈیجیٹل نے رپورٹ کیا کہ ابراہیم مبوگو نے اتوار کو چرچ میں ایک شادی کی تقریب میں ثابیتا وانگی سے شادی کی۔
موبوگو کویہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ "ہم 1960ء میں ملے اور ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔ کیا آپ سن رہے ہیں؟"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے مل کر بات چیت کی اور فیصلہ کیا کہ اگر ہماری شادی ہو تو یہ بہت اچھا ہو گا۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے قبائلی رسم و رواج کے مطابق ہم قانونی طور پر شادی شدہ ہیں، لیکن چونکہ ہم عیسائی بھی ہیں۔ اس لیے ہم نے ایک چرچ میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
دولہا نے ایک خوبصورت سرمئی سوٹ اور چاندی رنگ کی ٹائی پہن رکھی تھی، جبکہ اس کی دلہن نے سفید لباس پر سفید ٹوپی اور کریم رنگ کی بروکیڈ جیکٹ پہنی تھی۔
جب وانگی سے اس رشتے کے راز کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے سٹیزن ڈیجیٹل کو بتایاکہ "آپ خواتین کو اپنے شوہروں کا احترام کرنا چاہیے اور اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ بھی ایسے ہی رہیں گے جیسے ہم رہتے تھے"۔
اس نے مزید کہا کہ "کوئی غلط کام نہ کریں۔ جب آپ ایسا کریں تو صرف معافی مانگیں اور معاف کردیں"۔