شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کی کامیابی پر جان ابراہم کو کون سا بیش قیمت تحفہ دیا؟

12:56 PM, 20 Aug, 2024

ویب ڈیسک: فلم پٹھان کی کامیابی پر شاہ رخ خان کی جانب سے جان ابراہم کو دئیے گئے تحفے کی تفصیل سامنے آگئی۔

بالی ووڈ کے اداکار جان ابراہم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میگا اسٹار شاہ رخ خان نے فلمپٹھان’ کی غیرمعمولی کامیابی کے بعد انہیں قیمتی بائیک تحفے میں دی۔

جان ابراہم نے تحفے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان نے مجھے کہا کہ آجاؤ پارٹی کرتے ہیں اپنی پکچر چل رہی ہے اور اچھی اوپننگ ملی ہے۔ میں نے شاہ رخ خان کو جواب دیا کہ نہیں مجھے سونا ہے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ میرے جواب پر حیران رہ گئے اور پوچھا کہ کیا؟ سونا ہے؟ میں نے کہا کہ جی مجھے سونا ہے اس پر شاہ رخ نے پوچھا کہ تمہیں کیا تحفہ چاہیے میں نے کہا کہ بائیک دے دیں۔ میرے جواب کے کچھ روز بعد ہی شاہ رخ خان کی جانب سے بائیک کا تحفہ مل گیا۔

جان ابراہم نے کہا کہ میرا شاہ رخ خان سے محبت اور احترام کا رشتہ ہے۔ جب میں نے کیرئیر کا آغاز کیا تو ماڈلنگ کے ایک مقابلے میں شرکت کی جس کے جج شاہ رخ خان تھے اور پٹھان میں شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ شاہ رخ نہ صرف ذہین آدمی ہیں بلکہ وہ دوسروں کا خیال رکھنے والے عمدہ شخص ہیں۔

مزیدخبریں