غوطہ خوروں کی چرنا آئرلینڈ کےقریب وہیل شارک کےساتھ تیراکی

01:09 PM, 20 Aug, 2024

ویب ڈیسک: غوطہ خوروں کی چرنا آئی لینڈ کے قریب وہیل شارک کے ساتھ تیراکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چرنا آئرلینڈ کے قریب غوطہ خوروں نے وہیل شارک کیساتھ تیراکی کی، غوطہ خور نے وہیل شارک کے جسم کے مختلف حصوں اور دم کو چھوا اور زیر سمندر واٹر پروف کیمرے کی مدد سے مناظر کو عکس بند بھی کرلیا۔

ویل شارک کے قریب تیراکی پاکستان بوٹ ریلی کے ڈائیور منان شیخ نے کی، جبکہ فاضل ٹپال نے وہیل شارک کے جسم کو چھوا اور دم کو پکڑا۔

پاکستان بوٹ ریلی کے ڈائیور منان شیخ نے اس حوالے سے بتایا کہ سردیوں میں شارک ڈولفن چرنا آئرلینڈ کی جانب اپنا رخ کرتی ہیں، اس بوٹ ریلی میں اور بھی نظارے دکھائے جائیں گے۔

وہیل شارک کو سندھی زبان میں اندھی منگر اور بلوچی میں بارن کہا جاتا ہے، آبی حیات کے لحاظ سے چرنا آئرلینڈ اہمیت کا حامل ہے۔

غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ خوراک کی تلاش میں وہیل شارک طویل فاصلہ طے کر کے مبارک ویلج کی طرف بھی آجاتی ہیں۔

مزیدخبریں