الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی

02:54 PM, 20 Aug, 2024

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

جس کے مطابق 28 اگست تک اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا جاسکتے ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اب 9 اکتوبر کو ہوں گی۔ 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواست پر کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں