ویب ڈیسک: انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات میں تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی۔
اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت میں استغاثہ کے وکیل، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ، بشریٰ بی بی کے وکلا محمد فیصل ملک، انتظار پنجوتھہ اور خالد یوسف بھی چوہدری پیش ہوئے۔
استغاثہ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر بحث کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔
عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کو دو بجے اڈیالہ جیل طلب کر لیا۔
اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف سماعت کریں گے۔