ویب ڈیسک: کارساز روڈ پر حادثے پر سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کےحوالے سے پولیس کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پہ کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں۔ تاثر دیا جارہا ہے پولیس کارروائی کرنے میں سست روی کا شکار ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ڈرائیور خاتون کو گرفتار کیا۔ پولیس نے فوری طور پر واقعہ کا مقدمہ درج کیا۔
پولیس نے خاتون ڈرائیور کے نشہ میں ہونے کا شبہ کرتے ہوئے میڈیکل کے لئے اسپتال روانہ کیا۔ معائنے کی رپورٹ جناح اسپتال ہی دینے کامجاز ہے۔ اسپتال کو تحریراً کہا گیا ہے کہ رپورٹ دے۔ گرفتار فرد کو 24 گھنٹے میں کورٹ میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جانا ہوتا ہے۔
انویسٹی گیشن ونگ سرگرم ہے اور حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لارہی ہے۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ واقعے سے لیکر ابتک قانون کی پاسداری کی گئی ہے۔ انویسٹیگشن ونگ تفتیش کے باقی مراحل میں بھی میرٹ پر عدالت میں چالان پیش کرے گی۔ پولیس اپنی تفتیش میں کسی کوتاہی کی مرتکب نہیں ہوگی۔