سجل علی دوبارہ بالی وڈ میں انٹری مارنے کو تیار

07:17 PM, 20 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی دوبارہ بالی وڈ میں انٹری مارنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2017 میں سری دیوی کے ساتھ بالی وڈ ڈیبیو کرنے والی سجل علی اب پربھاس کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتی نظرآئیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سجل علی فلم فوجی میں پربھاس کے ہمراہ مرکزی کردار نبھائیں گی۔

فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں جبکہ سجل کی جانب سے بھی اب تک اس سے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ سجل علی نے 2017 میں فلم موم میں سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا۔ اس فلم میں عدنان صدیقی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

بھارت میں دونوں پاکستانی اداکاروں کی پرفارمنس کی تعریف کی گئی تھی۔

مزیدخبریں