30 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

10:11 AM, 20 Dec, 2021

Rana Shahzad
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انسداد کورونا کے وفاقی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں 30 سال سے زیادہ زائد عمر کے افراد کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی بوسٹر خوراک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال یکم جنوری 2022ء سے ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو یہ سہولت میسر ہوگی۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ اس سے قبل کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد، ہیلتھ ورکرز اور 50 سال تک کے لوگوں کو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یہ اہم فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کورونا کے سدباب کیلئے اٹھائے گئے عملی اقدامات، صوبوں میں کورونا ویکسی نیشن کی صورتحال، ودیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گہا۔ این سی او سی کی جناب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں سات لاکھ تیرہ ہزار پانچ سو بیاسی لوگوں نے ویکسین کی خوراکیں لگوائیں۔ اس وقت تک پاکستان میں مجموعی طور پر چودہ کروڑ پندرہ لاکھ نو ہزار تین سو انتالیس افراد کو ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں، ایک اندازے کے مطابق ملک کی اٹھاون فیصد آبادی ویکسینیٹڈ ہے۔ این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون دنیا کے پچانوے ملکوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک 58 ہزار مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔
مزیدخبریں