لاہور قلندرز کا نیا کپتان کون؟ اعلان ہوگیا

12:10 PM, 20 Dec, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز نے اپنے کپتان کا اعلان کردیا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کے کہان تھا کہ یہ ہمارے سفر کا ایک اہم دن ہے۔ ہم نے ینگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کا عزم کیا تھا اسی لیے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کرایا۔ ہماری کوشش نوجوانوں کو موقع دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج سب سے زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔ اس موقعے پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لاہور قلندرز ٹیم نہیں ہے یہ فیملی ہے۔ یہ میرے لئے ایک بہت بڑا موقع ہے۔ اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم ٹورنامنٹ میں سو فیصد پرفارم کریں گے۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ فاسٹ بولرز اچھا کپتان ثابت ہو سکتا ہے، کوشش کریں گے کہ تبدیلی لے کر آئیں۔ سب سے سیکھنے سے کوشش کروں گا، میرے لیے لاہور قلندرز کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔
مزیدخبریں