سندھ میں 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

09:59 AM, 20 Dec, 2022

احمد علی
کراچی: سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی حکومت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں منگل بروز 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیاہے ۔اس موقع پر صوبے بھر میں سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے ۔ علاوہ ازیں سندھ حکومت نے پیر 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کیلئے بھی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے اس حوالے سے 26 دسمبر کی جزوی اور 27 دسمبر کی عام تعطیل کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے ۔
مزیدخبریں