اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہونگے

01:03 PM, 20 Dec, 2022

احمد علی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے انتخابی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ حکم نامہ چیف الیکشن کمشنر ، شاہ محمد جتوئی، نثار درانی، جسٹس اکرام اللہ کے دستخط سے جاری ہوا ۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہوں گے۔ وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی ہے ۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں،کاغذات نامزدگی فائل ہو چکے ہیں، انتخابی نشان دیے جا چکے ہیں۔ 31 دسمبر بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی، پولنگ عملے کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں یونین کونسل کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، وفاقی حکومت نے ایسا الیکشن کمیشن کے اتفاق رائے کے بغیر کیا۔
مزیدخبریں