گورنرکااعتمادکاووٹ مانگناغیرقانونی ہے،اسپیکرپنجاب اسمبلی

02:38 PM, 20 Dec, 2022

احمد علی
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کا اعتماد کے ووٹ کے لیے اجلاس بلانا غیرقانونی قرار دے دیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب نے اعتماد کا ووٹ مانگا ہے جسے غیرقانونی سمجھتا ہوں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ختم نہیں ملتوی کیا تھا۔ سبطین خان نے کہا کہ اجلاس کے دوران گورنرپنجاب اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، ہوسکتا ہے آج کا اجلاس ہم پھر ملتوی کردیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ شوق ہے تو گورنرپنجاب اجلاس بلالیں، وزیراعلیٰ نہیں جائیں گے۔ ادھر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اجلاس نہ بھی ہو تو وزیراعلیٰ کواعتمادکاووٹ لیناپڑےگا، پرویزالہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وہ وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس سیل کردیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے اسپیکر سبطین خان کے مؤقف کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اسمبلی کا مؤقف قواعد وضوابط کےخلاف ہے ، گورنر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلاسکتا ہے۔
مزیدخبریں