احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ
07:29 PM, 20 Dec, 2023
راولپنڈی : ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں مشکوک شخص نے فائرنگ کی، راولپنڈی پولیس کی جانب سے مشکوک شخص کو روکنے پر ملزم نے فائرنگ کردی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم شایان ذوالفقار کو حراست میں لے کر تھانہ ائیرپورٹ منتقل کردیا ہے، جج احتساب عدالت محمد بشیر کے سکواڈ کے قریب فائرنگ کا واقع پیش آیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر فائرنگ سے محفوظ رہے۔