ٹرمپ کیخلاف 2020 کاانتخابی بغاوت کیس:ڈسٹرکٹ اٹارنی نااہل قرار

09:59 AM, 20 Dec, 2024

ویب ڈیسک: امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 2020 کے انتخابی بغاوت کیس میں ڈسٹرکٹ اٹارنی فانی ولیس کو نااہل قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق جارجیا کی اپیل کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ فانی ولیس اپنے نائب ناتھن ویڈ کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے ٹرمپ کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے اہل نہیں ہے۔ مقدمہ جاری رکھنے کے لیے نئے ڈسٹرکٹ اٹارنی کو ذمہ داری دی جائے۔

عدالت کا یہ فیصلہ ٹرمپ کی بڑی قانونی فتح قرار دی گئی ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد ٹرمپ کے خلاف دو ہزار بیس کا انتخابی بغاوت کیس روکے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے بعض امریکی مصنوعات کی درآمد پر عائد کردہ ”بھاری ٹیرف“ کے بدلے میں بھارت پر بھی بھاری ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ اگر وہ ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں تو ہم ان پر وہی ٹیکس لگائیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تقریباً تمام ہی چیزوں میں وہ (بھارت) ہم پر ٹیکس لگا رہے ہیں، اور ہم ان پر کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے۔

مزیدخبریں