درندہ صفت شخص کی راہ چلتی طالبات کیساتھ نازیبا حرکات،فوٹیج سامنے آگئی

10:38 AM, 20 Dec, 2024

ویب ڈیسک: شہر قائد میں خواتین کو ہراساں کرنے کے پے در پے واقعات،فیڈرل بی ایریا دستگیر بلاک 15 میں درندہ صفت شخص کی طالبات کے ساتھ دن دہاڑے نازیبا حرکات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 طلبہ گلی میں جارہی تھیں کےموٹر سائیکل سوار شخص نے راستہ روکا،موٹر سائیکل پر سوار شخص نے طلبہ کو دیکھ کر نازیبا حرکات شروع کردیں،موٹر سائیکل سوار شخص کی نازیبا حرکت پر دونوں طالبات نے راستہ بدل لیا۔موٹر سائیکل پر سوار شخص فرار ہو جاتا ہے۔

فوٹیج میں ہراساں کرنے والے شخص کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی متاثرہ خاتون نے پولیس سے تاحال رابطہ نہیں کیا،فوٹیج پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں