نرس کاخاتون سمیت4افرادپراغواء،اجتماعی زیادتی کاالزام،مقدمہ درج

04:53 PM, 20 Dec, 2024

ویب ڈیسک: ایک پرائیویٹ اسپتال میں کام کرنے والی نرس نے ایک خاتون سمیت 4 لوگوں پر اغوا اور اجتماعی عصمت دری کے سنگین الزامات لگائے ہیں، ملزمان میں 2 حقیقی بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق میرٹھ کے ایک پرائیویٹ اسپتال کی ایک نرس نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسپتال سے گھر جانے کے لیے تیج گڑھی چوراہے سے ایک ٹیمپو میں سوار ہوئی تھی۔ ٹیمپو میں ایک خاتون بھی بیٹھی تھی۔ خاتون نے گفتگو کے دوران گجک کی پیشکش کی۔ اس سے پہلے اس نے کئی بار انکار کیا لیکن جب خاتون نے اسے دوبارہ پیشکش کی تو وہ انکار نہ کرسکی۔ گجک کھانے کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔

اس کے بعد وہ اسے علی پور لے گئے۔ یہاں ایک گھر میں اس کی اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ وہاں جب اسے ہوش آیا تو اسے دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے منہ کھولا تو اسے جان سے مار دیا جائے گا۔ کسی طرح وہاں سے نکل کر اس کے گھر پہنچی ۔ جس کے بعد وہ لوہیا نگر تھانے میں شکایت درج کروائی۔

سی او کوتوالی آشوتوش کمار نے بتایا کہ نرس کچھ لوگوں کے ساتھ آئی تھی۔ ان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ خاتون سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ خاتون اور دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں