مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ،علامہ طاہر محمود اشرفی کا اہم بیان

05:47 PM, 20 Dec, 2024

ویب ڈیسک:حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے مدارس کے بورڈز میں اختلافات موجود ہیں۔ 

تفصیلات کےمطابق  پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محموداشرفی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اتحاد تنظیمات مدارس کو وزارت صنعت کے ساتھ منسلک کرنے کی اجازت دیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، مدارس کے 15 بورڈز میں سے دس بورڈز اس پر متفق ہیں کہ ان کو وزارت تعلیم سے منسلک رہنا ہے۔
معاملات کو بات چیت کے ذریعے ہی حل ہونا چاہیے ،حکومت کو مدارس کے حوالے سے کسی بھی قانون یا ترمیم پر تمام مدارس کے بورڈز کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
امید ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے مدارس کے دونوں فریقوں کی بات تسلیم کر لی جائے گی، مدارس کی تنظیموں کے درمیان کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔

مزیدخبریں