میچ کے دوران محمدرضوان اور جنوبی افریقہ کے کلاسن کے درمیان جھگڑا ، ویڈیو وائرل

06:16 PM, 20 Dec, 2024

ویب ڈیسک:(محمدساجد) جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی ہے،سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے، اس میچ کے دوران ںاخوشگوار واقعہ بھی دیکھنے میں آیا جب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن آمنے سامنے آئے۔

اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کافی گردش کررہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان اور جنوبی افریقہ کےوکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسن کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہورہا ہے، اس دوران  ڈیوڈ ملر بھی کلاسن کا ساتھ دیتے نظر آئے تو دوسری جانب سےسابق کپتان بابر اعظم اور حارث رؤف نے درمیان میں آ کر سارا معاملہ ٹھنڈا کر دیا، دونوں  میں ہونے والی گرما گرم گفتگو کے دوران امپائر بھی موجود تھے، اس کے بعد امپائر نے بھی اس معاملے میں مداخلت کی اور دونوں کو ایک دوسرے سے دور کیا۔

واقعہ تب پیش آیا جب قومی کرکٹ ٹیم کے بولر حارث رؤف بولنگ کر رہے تھے, انہوں نے آخری گیند کے بعد کلاسن سے کچھ کہا جو کلاسن کو پسند نہیں آیا, انہوں نے حارث کو جواب دیا لیکن اس دوران کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان اس سب کے درمیان کود پڑے۔ پھر بابر اور امپائر نے مل کر معاملہ حل کیا۔

 
 

مزیدخبریں