ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اگر یورپی یونین ہم سے تیل اور گیس کی تجارت میں اضافہ کر کے بڑھتا امریکی خسارہ کم نہیں کرتا تو اسے مزید ٹیکسوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا انہوں نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ ہمارے تیل اور گیس کی بڑے پیمانے پر خریداری کرے تاکہ امریکا کا بڑھتا ہوا خسارہ پورا کیا جا سکے، دوسری طر ف ٹرمپ کے بیان پر یورپی کمیشن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے۔
نومنتخب صدر سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ توانائی کے شعبے سمیت پہلے سے مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے، یورپی یونین روس سے توانائی کی درآمدات کو مرحلہ وار بند کرنے اورامریکا سے سپلائی کے ذرائع کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا نے 2024 کی پہلی سہ ماہی میں یورپی یونین کی ایل این جی کی درآمدات کا 47 فیصد اور تیل کی درآمدات کا 17 فیصد فراہم کیا ہے۔