موسم کا حال بتانے والے محکمے نے خطرناک پیشگوئی کردی

05:03 AM, 20 Feb, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز : محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کہا ہے کہ پاکستان میں بارشیں کم ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور ربیع کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

موسم کا حال بتانے والے محکمے کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران موسمی حالات میں شدید اتار چڑھاؤ رہا۔ اکتوبر میں بارشیں معمول سے 98 فیصد کم ہوئیں اور نومبر میں 2۔5 گنا زیادہ ہوئیں اور دسمبر اور جنوری میں دوبارہ بارشیں کمی ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بلوچستان متاثر ہوا جہاں بارہ اضلاع میں خشک سالی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق سندھ کے جنوب مشرقی اضلاع بھی خشک سالی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ دریاؤں میں پانی کے بہاو میں کمی اور معمول سے کم بارشوں کی وجہ سے ربیع کی فصلوں خصوصاً گندم کی نشوونما میں فرق پڑسکتا ہے۔

مزیدخبریں