قید ارکان اسمبلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا بڑا حکم

05:18 AM, 20 Feb, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد(پبلک نیوز) چئیرمین نیب، چیف سیکریٹری پنجاب اور سندھ کو الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے. تمام قید رہنماؤں کی سینیٹ انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشن پر موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق 3 مارچ کو شہباز شریف، خورشید شاہ، خواجہ آصف کی پولنگ اسٹیشن پر موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ 3 مارچ کو حمزہ شہباز شریف اور علی وزیر کی پولنگ اسٹیشن موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

حکم نامہ کے مطابق ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی کی پولنگ اسٹیشن موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنا حقَ رائے دہی استعمال کر سکیں۔ چئیرمین نیب اور چیف سیکریٹریز اپنی تحویل میں کسی اور ممبر قومی اور صوبائی اسمبلی کی بھی پولنگ اسٹیشن پر موجودگی کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف، قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز، ممبرقومی اسمبلی علی وزیر، سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ممبر قومی اسمبلی خواجہ آصف اس وقت صوبہ سندھ اور پنجاب اور نیب کی کسٹڈی میں ہیں۔

مزیدخبریں