پشاور میں ہفتہ اور اتوار کو ٹیکس دفاتر کھلے رہیں گے

06:21 AM, 20 Feb, 2021

شازیہ بشیر

پشاور (پبلک نیوز) معاون خصوصی غزن جمال کی ہدایت پر ہفتہ اتوار کو ٹیکس دفاتر کھلے رہیں گے۔

غزن جمال کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان اپنا ٹیکس رعایتی نرخوں پر ہفتہ اتوار کو بھی جمع کراسکتے ہیں۔ صوبہ بھر کے ٹیکس فیسیلیٹئشن سنٹرز ہفتہ اتوار کو کھُلے رہیں گے۔ اقدام کا مقصد ٹیکس دہنگان کو رعایتی نرخوں سے مستفید کرانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام ٹیکس میں ری بیٹ لینے کے لیے اٹھائیس فروری تک اپنا ٹیکس جمع کراسکتے ہیں۔ ٹیکس دہندگا کو دی جانیوالی یہ تاریخ کی سب سے بڑی ری بیٹ ہے۔ ٹیکس دہندگان اور ڈیفالٹرز دونوں اس سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔

مزیدخبریں