فیصل آباد: تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد

08:16 AM, 20 Feb, 2021

شازیہ بشیر

فیصل آباد ( پبلک نیوز) کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ۔ غضنفر کالونی کی رہائشی تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ ملائکہ پر مبینہ تشدد۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق اسلام آباد ایف سیون کی رہائیشی مسز مرزا جواد ایوب نے گلاس ٹوٹنے پر جلا دیا۔ مالکن صبا نے ایک ماہ قبل تھپڑ مارے اور جلتے ہیٹر پر پھینک دیا۔ مالکن نے ایک مہینے تک خفیہ رکھا اور مناسب علاج بھی نہیں کروایا۔

ایک مہینے بعد مرزا ایوب کا ڈرائیور بچی کو فیصل آباد چھوڑنے آیا تو گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے متاثرہ بچی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دی۔ متاثرہ بچی کا الائیڈ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا، علاج معالجہ جاری ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کہنا ئے کہ واقعہ اسلام آباد میں ہوا مقدمہ بھی اسلام آباد میں درج کروایا جائے گا۔ ڈرائیور حفیظ سے تھانہ صدر پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں