امریکی نائب صدر کی بیٹی ماڈل بن گئی، ریمپ پر کیٹ واک

09:46 AM, 20 Feb, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد جوبائیڈن صدر جبکہ کمالہ ہیرس نائب صدر منتخب ہوئیں۔ کمالہ ہیرس کے حوالے سے جہاں دیگر چیز حیران کن تھیں وہیں ان کی سوتیلی بیٹی مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ہاں جی! کمالہ ہیرس کی سوتیلی بیٹی ایلاس ایم ہوف نے ماڈلنگ میں انٹری مارتے ہوئے نہ امریکہ بلکہ انٹرنیشنل میڈیا کی توجہ بھی اپنی طرف مبزول کر لی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایلا ایم ہوف نے پروئنزا شاؤلر کی فال کلیکشن کی نمائش کے لیے نیو یارک فیشن ویک میں پہلی بار کیٹ واک کی۔

فنون لطیفہ کی تعلیم کرنے والی ایلا ایم ہوف کا کہنا ہے کہ یہ ان کا پہلا تجربہ تھا، جس کی وجہ سے وہ کچھ گھبراہٹ کا شکار بھی تھیں۔

مزیدخبریں