پی ایس ایل 6:گلیڈی ایٹرز بڑی مشکل میں، آدھی ٹیم باہر

02:44 PM, 20 Feb, 2021

احمد علی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کےخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے۔

گلیڈی ایٹرز نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں ٹام بینٹن حریف کپتان عماد کی وکٹ بن گئے۔

گلیڈٰ ایٹرز کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب بطور اوپنر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان سرفراز احمد صرف 7 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔کرس گیل نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی لیکن دوسرے اینڈ سے صائم ایوب جدوجہد کرتے نطر آئے اور 14 گیندوں پر 8 رنز بنانے کے بعد وقاص مقصود کو وکٹ دے بیٹھے۔

کرس گیل نے دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے لیکن اس سے قبل کہ وہ مزید خطرناک ثابت ہوتے، ڈینیئل کرسچن نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ابھی ان نقصانات سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں نواز رن آؤٹ ہو کر چلتے بنے۔

گلیڈی ایٹرز نے اب تک 11 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں