پبلک نیوز : یرہ غازی خان میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے مبینہ حملہ آور مارا گیا۔
پولیس کے مطابق پُل شیخانی کے مین بازار میں اچانک ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں مبینہ حملہ آور مارا گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت غلام فرید کے نام سے ہوئی جو نواحی علاقے پتی سلطان لاشاری کا رہائشی تھا۔
عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ حملہ آور آدھے گھنٹے تک فائرنگ کرتا رہا مگر پولیس وقت پر نہ پہنچی، علاقہ تھانے سے صرف 2 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ شہریوں کے مطابق تمام افراد کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے واقعہ دہشتگردی ہے یا قبائلی دشمنی ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں۔