عامر خان حریف کیل بروک کے ہاتھوں ناک آؤٹ
11:16 AM, 20 Feb, 2022
مانچسٹر: برطانوی حریف کیل بروک نے باکسرعامرخان کو اہم ترین فائٹ میں شکست دیدی۔ مانچسٹر ارینا میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں برطانوی حریف کیل بروک نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو شکست دیدی، کیل بروک کے تابڑ توڑ وار نے عامر خان کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔باکسر کیل بروک نے اپنے کیریئر کی 40ویں کامیابی عامر خان سے اہم ترین فائٹ میں حاصل کرلی جب کہ انہیں اب تک صرف 3 مقابلوں میں شکست کا سامنا ہوا۔ واضح رہے کہ 2 سال بعد ایکشن میں نظر آنے والے باکسرعامرخان اب تک 39 میں سے 34 جیت چکے ہیں اور 21 میں ناک آؤٹ کیا۔ فائٹ سے قبل برطانوی میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ وہ مقابلے کیلیے تیارہیں، حریف کیل بروک کے خلاف فائٹ جیت کر پاکستان کا کا نام روشن کریں گے۔