واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرکے انہیں حکومتی اتحاد سے باہر آنے کی دعوت دی تھی جس پر ق لیگ ن نے سوچنے کا وقت مانگا تھا ۔
ق لیگ کا مشاورتی اجلاس؛ ہوشربا مہنگائی پر تحفظات کا اظہار
12:29 PM, 20 Feb, 2022
ملکی سیاسی معاملات پر مسلم لیگ ق کی پارٹی میں مشاورت جاری ہے، اس سلسلے میں مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ہوا. ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور مشاورت میں زیر بحث امور سامنے آگئے، مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے اتحاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور رہنماؤں نے کہا کہ اتحادیوں کی رائے اور مشورے سنجیدگی سے سنے جانے چاہئیں ، اتحادی شریک اقتدار ہونے چاہئیں ناکہ ذریعہ اقتدار. ق لیگ کے رہنماؤں نے کہا عوامی مسائل بارے اتحادی بھی اپنے حلقوں کی عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر سیاسی معاملات میں مشکلات پیدا کرتی ہے. اتحاد کے معاملات میں ڈیڈ لاک نہیں ہونا چاہیے. مہنگائی ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوامی مشکلات کو بڑھا رہا ہے. ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق نے آئندہ ہفتے بھی سیاسی صورت حال کو قریب سے مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیاسی رابطے سیاست کا اہم حصہ ہیں کسی کو سیاسی رابطوں سے منع نہیں کر سکتے.