انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی ہوگئی

06:53 AM, 20 Feb, 2023

احمد علی
کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر گذشتہ ہفتے 1.56 روپے سستا ہو کر بند ہوا تھا اور ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 262.82 رہی تھی ۔آج بروز پیر کے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ڈالر 18 پیسے مہنگا ہو کر 263 روپے کا ہوگیا ہے ۔ کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اچانک کمی دیکھنے میں اور ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 262 روپے کا ہوگیا ۔
مزیدخبریں