جلاؤ گھیراؤ کےمقدمات کے جیل ٹرائل کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار

09:13 AM, 20 Feb, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دےکر مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ کے رولز کی روشنی میں جاری نہیں کیا گیا جبکہ جیل ٹرائل صاف اورشفاف نہیں ہوسکتا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے قرار دیا کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون کے مطابق جاری کیا گیا ہے،اگر جیل ٹرائل میں کوئی غیر قانونی چیز ہے تو ثابت کی جائے۔

 عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ 

مزیدخبریں