پاکستان سے لاکھوں افغان شہریوں کا انخلاء

11:34 AM, 20 Feb, 2024

ویب ڈیسک : پاکستان سے افغان شہریوں کا انخلاء تاحال جاری ہے، خیبر پختونخواہ سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے ملک واپس روانہ ہو چکے ہیں۔

خیبر پخوانخواہ کے طور خم بارڈر سے اب تک مجموعی طور پر طورپر2لاکھ84ہزار194افراد خیبرپختونخوا سےافغانستان بیدخل کیے گئے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ پشاور، دیگر سرحدات انگور اڈہ اور خرلاچی سے بھی تارکین وطن کو افغانستان بھجوانے کاسلسلہ جاری ہے، جبکہ پشاور، مجموعی طور پر انگور اڈہ بارڈر کے راستے 4ہزار627افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بجھوائےگئے۔

 دوسری جانب پشاور، خیبر پختونخوا کے تینوں سرحدات سے اب تک 2لاکھ 89ہزار520 افراد کو افغانستان بھجوایا گیا۔

واضح رہے پاکستانی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر 2023 کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

 پاوفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 28 دسمبر 2023 تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 52 ہزار 273 افغان باشندے اپنے ملک واپس لوٹ چکے ہیں

مزیدخبریں