ویب ڈیسک: معروف ٹرانسپورٹر ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو پر شادی کی تقریب میں قتل کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پبلک نیوز نے امیر بالاج ٹیپو پر فائرنگ کی ویڈیو حاصل کرلی۔
ویڈیو میں امیر بالاج پر فائرنگ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ امیر بالاج ساتھیوں کے ہمراہ تقریب سے نکل رہا تھا کہ حملہ آور نے فائرنگ کر دی۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ امیر بالاج کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ اور چار نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر موقع پر ہلاک ہوگیا تھا۔