ویب ڈیسک: 10 ویں جے اے زمان میموریل اوپن گولف چیمپئین شپ 23 فروری سے شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں 100 سے زائد ٹاپ گولفر شرکت کریں گی، چیمپئن شپ کی انعامی رقم 75 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے جمخانہ کلب میں جے اے زمان میموریل اوپن گولف چیمپئین شپ کے منتظمین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپین شپ 23 فروری سے تین مارچ تک جمخانہ گولف کلب میں کھیلی جائے گی۔
ابتدائی مرحلہ میں چار روز سبسڈری راونڈکے مقابلے ہوں گے۔ٹاپ 100 پروفیشنل گولفرز کا مین راونڈ 29 فروری سے 3 مارچ تک کھیلا جائے گا۔۔ ایونٹ میں ٹاپ امیچر گولفرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔ہول ان ون کرنے والے گولفر کو انعام میں کار ملے گی ۔
چیمپئین شپ میں آٹھ مختلف کیٹگریز میں مجموعی طور پر 550 سے زائد گولفرز ایکشن میں ہوں گے۔۔جن میں احمد بیگ ،حمزہ امین محمد منیر شبیر اقبال اور محمد مطلوب بھی شامل ہیں۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ چیمپئین شپ کے لیے 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ جلد اس ایونٹ کو انٹرنیشنل لیول پر لیجایا جائے گا جس میں ایشین سرکٹ سے گولفرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔