بشریٰ بی بی کو زہردیاگیا،عون عباس کاتہلکہ خیزانکشاف

03:00 PM, 20 Feb, 2024

ویب ڈیسک: سینٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینٹرز اور ن لیگ  سینٹرز میں  شور شرابا،عون عباس کی تقریر کے دوران سینٹر افنان اللہ کھڑے ہو گئے اور کہا کہ آپ ایوان میں آدھا نہیں پورا سچ بولیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ 2018 میں جنھیں آپ نے پی ٹی آئی میں شامل کیا اسکا ذکر کیوں نہیں کرتے؟آپ ایوان میں آدھا نہیں پورا سچ بولیں۔

سینٹ میں عون عباس کے تقریر اور روداد سناتے ہوئے  پی ٹی آئی کے سینٹرز کے شیم شیم کے نعرے لگ گئے۔

سینیٹرعون عباس نے سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز چودھری 9مہینوں سے قید ہے،نان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا آپ کی اور ہماری ذمہ داری ہے،11مہینوں کے بعد میں تقریر کررہا ہوں،9مئی کا واقع ہوا گھر سے در بدر ہوگئے اور چھپتے رہے،ساڑھے چار مہینے بعد مجھے پکڑ لیا گیا،مجھ سے چھوٹا سا بیان لے کر 9مئی کی مذمت لی گئی۔
سینیٹرعون عباس نے کہا کہ مجھے چھوڑدیا گیا،میں آزاد تو ہوا مگر مجھے آزاد اظہار پر پابندی لگا کر قیدی بنا دیا گیا،میرا گھر گرادیا گیا فیکٹری بند کردی گئی ماں کو فالج کا اٹیک ہوا،میں اعجاز چوہدری کے لیے آواز اٹھا رہا ہوں کیوں کہ اس کا درد جانتا ہوں،ایک قیدی ہمیں ہمت دیتا ہے قوم اس قیدی کو یاد رکھے گی،اس قیدی نے پورے نظام کو ننگا کرکے رکھ دیا ہے،فارم 47ایشوکرکے کہا گیا کہ ن لیگ یا پیپلزپارٹی کو جوائن کریں یا پھر نتائج تبدیل کردیں گے۔

سینیٹرعون عباس نے مزید کہا کہ اس قیدی کو 31سال سزا دی گئی لیکن ابھی بھی دل نہیں بھررہا ہے،پنجاب میں ہمارے حمایت یافتہ آزاد ارکان کو دباؤ ڈال کر مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جارہا ہے،بشریٰ آپا کو چھوٹے سے کمرے میں ہاؤسٹ اریسٹ کردیا گیا ہے،بشریٰ آپا کے لیے اڈیالہ جیل سے کھانا لایا جارہا ہے،بشریٰ آپا کے کھانے میں زہر ملایاجارہا ہے۔

مزیدخبریں