بشریٰ بی بی کےمیڈیکل چیک اپ کیلئےاسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست

03:12 PM, 20 Feb, 2024

 ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست کے مطابق  بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد سے بنی گالا رہائش گاہ میں قید ہیں۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خاندانی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پمز کے سینئر ڈاکٹرز کو بھی ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں بشریٰ بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے احکامات دیئے جائیں۔

مزیدخبریں