سیکنڈری اسکول ٹیچر جنرل بی پی ایس 16 کا ٹیسٹ ملتوی, امیدواران کا احتجاج

03:42 PM, 20 Feb, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک:سندھ پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام این ای ڈی یونیورسٹی میں ہونے والا امتحان بدمزگی کا شکار ۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کا محکمہ تعلیم کی 16 گریڈ کی اسامیوں کیلئے میرٹ ٹیسٹ ہوا ، میرٹ ٹیسٹ جامعہ این ای ڈی کے گراونڈ میں منعقد ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے دوران بد نظمی ہوئی ، ٹینٹ اکھاڑ دیا گیا، انتظامیہ اور امیدواروں کے درمیان ہاتھا پاٸی اور امیدواروں نے پرچے پھاڑ دیئے۔ امیدوار کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے وقت سے قبل پرچہ آوٹ ہوا اور جب امتحان شروع ہوا وہی پرچہ تھا، ایس پی ایس سی میرٹ کے ساتھ مذاق بند کرے۔

مرکزی صدر کے مطابق پیپر لیک ہونے کے سبب آج کا امتحان ملتوی کیا گیا، اس اعلان کے بعد امیدواران بپھر گئے، کرسیاں شامیانہ اتار پھینکے اساتذہ کو زدوکوب کیاگیا۔ ایس پی ایس سی کا عملہ موقع سے غائب امتحان میں معاونت کرنے والے کالج اساتذہ بے یار و مددگار

پروفیسر منور عباس نے بتایا کہ امیدواروں نے کالج اساتذہ کو زدوکوب کیا جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ اگراساتذہ کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو ہم آئندہ ہونے والے امتحانات سے معذرت کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیسٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، پیپر لیک ہونے کی اطلاعات ملی تھیں۔

ترجمان ایس پی ایس سی کی جاب سے کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو تحمل سے رہنے کی ہدایت کرتے ہیں، چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کی ہدایت کے مطابق معاملے کی تحقیق کررہے ہیں، منسوخ کیے گئے ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں