بالاج ٹیپو کا قتل: قاتل کے ساتھیوں کے فرار کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

04:11 PM, 20 Feb, 2024

ویب ڈیسک: گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک شادی کی تقریب میں بالاج ٹیپو کا فائرنگ سے قتل کردیا گیا تھا۔ اب اس حوالے سے نئی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں قاتل کے ساتھیوں کی فرار کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں تین روز قبل امیر بالاج ٹیپو کے قتل اور دو ساتھیوں کے زخمی ہونے کے معاملے میں ہلاک حملہ آور مظفر حسین کے ساتھیوں کے فرار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعہ کے فوری بعد 10بجکر 43منٹ پر کالے رنگ کا ویگو ڈالا ون وے کی خلاف ورزی کرتے گیٹ سے باہر نکلا۔ کالے ڈالے پر تین سے چار لوگ سوار تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ کالے ڈالے پر لگی نمبر پلیٹ بھی  جعلی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے کیمروں اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈالے کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کو اہم شواہد مل گئے: 

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں پولیس کو اہم شواہد حاصل ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی رات خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کراچی سے بیرون ملک چلا گیا اور فائرنگ کرنے والے ملزم مظفر 22 سال سے طیفی بٹ کا ذاتی مالشیا نکلا۔ 

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ قتل کی رات خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ لاہور میں ہی موجود تھا جبکہ پولیس نے گوگی بٹ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے۔

مزیدخبریں