(ویب ڈیسک ) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے پر کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع کو اپنا بیٹ تحفہ میں دے دیا۔
گزشتہ روز پی ایس ایل9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دی۔
لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف دیا تھا جسے گلیڈی ایٹرز نے 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔
گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی 31 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
میچ کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے شاندار بیٹنگ پر اپنا بیٹ خواجہ نافع کو گفٹ کیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ نافع نے کہا کہ شاہین آفریدی نے اس اننگز پر مجھے بیٹ دیا، امید ہے آئندہ بھی اس طرح کی اننگز کھیلتا رہوں گا۔