انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 فروری مقرر

06:07 PM, 20 Feb, 2024

notype

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے جن امیدواروں کا نام حتمی فہرست میں موجود ہے وہ وہ 21 فروری تک اپنے گوشوارے ہر صورت جمع کرائیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 فروری مقرر ہے۔

ترجمان نے کہاکہ خواتین اورغیرمسلموں کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے  متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں مقرر تاریخ کے اندر جمع کروائیں۔

ترجمان کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں مخصوص نشستوں کے امیدواران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اس وقت تک جاری نہیں کیا جائے گا جب تک انتخابی اخراجات کا گوشوارہ جمع نہیں کروائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دی جاتی ہیں جس کے لیے ایک مخصوص فارمولا طے ہے۔

سیاسی جماعتوں کی ٹوٹل نشستوں پر خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو تقسیم کر کے اوسط نمبر نکال لیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں