شہزادہ ولیم نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

08:54 PM, 20 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک)  برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے غزہ میں اسرائیل کی پانچ ماہ سے جاری فوجی کارروائی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ "جلد سے جلد لڑائی کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں۔"

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولیم  نے بیان میں  کہا کہ  "میں 7 اکتوبر کو حماس کے  حملے کے بعد سے مشرق وسطی میں جاری  تنازع کی خوفناک انسانی قیمت کے بارے میں فکر مند ہوں،  بہت سے لوگ مارے گئے ہیں،"

انہوں نے کہا کہ  وہ "بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح" چاہتا ہے کہ "جلد سے جلد لڑائی کا خاتمہ ہو جائے۔"

یاد رہے کہ   7 اکتوبر کو حماس  نے اسرائیل کے غزہ(Open Air Prison) پر غیر قانونی حصار کو توڑتے ہوئے اسرائیل  پر حملہ کیا تھا،  جس کے نتیجے میں  تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہوئے گئے تھے۔

اس کے بعد سے اب تک   غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 29,092 فلسطینی شہید  اور 69,028 زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی   غزہ پربمباری اور  محاصرے نے ہیلتھ کیئر سسٹم  کو تباہ کردیا ہے، اسرائیل کی جانب سے  کئی علاقوں  کو  لیول کردیا گیا  اور تقریباً 2.3 ملین لوگوں کی آبادی کو بھوک، پانی کی کمی اور مہلک بیماری سے دوچار کر دیا ہے۔  اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے مطابق کم از کم 1.7 ملین افراد جبری طور پر بے گھر ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں